صدر عارف علوی کا کابینہ سے حلف لینے سے انکار،چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی وفاقی کابینہ سے حلف لیں گے

ذرائع ایوان صدر کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کل یا پرسوں وفاقی کابینہ سے حلف لیں گے۔ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ آج ساڑھے 8 بجے حلف اٹھائے گی، کابینہ 36 ارکان پر مشتمل ہوگی

1814114
صدر  عارف علوی  کا کابینہ سے حلف لینے سے انکار،چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی وفاقی کابینہ سے حلف لیں گے

ذرائع ایوان صدر کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے وفاقی کابینہ کا حلف لینے سے انکار کردیا، حلف برداری کل یا پرسوں ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع ایوان صدر کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کل یا پرسوں وفاقی کابینہ سے حلف لیں گے۔

اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ آج ساڑھے 8 بجے حلف اٹھائے گی، کابینہ 36 ارکان پر مشتمل ہوگی۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے 11، ن لیگ کے 14 اور جے یو آئی کے 4 وزراء حلف اٹھائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ  باقی 7 وزارتیں اتحادیوں کو دی جائیں گی۔

ذرائع ایوان صدر کا کہنا ہےکہ  وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب کل یا پرسوں ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ  وفاقی کابینہ نے آج رات ساڑھے 8 بجے حلف اٹھانا تھا، وزیراعظم آفس نےکابینہ کی حلف برداری کے لیے ایوان صدر سے رجوع کیا تھا تاہم صدر مملکت نے حلف لینے سے انکار کردیا ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کے مطابق نئی وفاقی کابینہ 36 رکنی ہوگی جس میں  پیپلزپارٹی کے 11، ن لیگ کے 14 اور جے یو آئی کے 4 وزرا حلف اٹھائیں گے اور 7 وزارتیں دیگر اتحادی جماعتوں کو دی جائیں گی۔

 اتحادی جماعتوں کو کتنی اور کون سی وزارتیں دی جائیں گی اس حوالے سے حتمی نام سامنے نہیں آئے ہیں۔

 دوسری جانب سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ ہم ابھی وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بنیں گے، بلوچستان میں آئے روز عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔



متعللقہ خبریں