وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں آج وفاقی کابینہ کے حلف اٹھانے کا امکان

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو وزیر خارجہ، حنا ربانی کھر کو وزیر مملکت برائے خارجہ امور بنائے جانے کا امکان ہے۔ خواجہ آصف کو وزارتِ تجارت اور مریم اورنگزیب کو وزارتِ اطلاعات کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے

1813487
وزیراعظم شہباز شریف  کی قیادت میں  آج وفاقی کابینہ کے  حلف اٹھانے کا امکان

نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کےآج نئی وفاقی کابینہ کے  حلف اُٹھانے کا امکان ہے، پہلے مرحلے میں 10 سے 12 وزراء حلف اُٹھائیں گے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو وزیر خارجہ، حنا ربانی کھر کو وزیر مملکت برائے خارجہ امور بنائے جانے کا امکان ہے۔

خواجہ آصف کو وزارتِ تجارت اور مریم اورنگزیب کو وزارتِ اطلاعات کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے۔

اسی طرح سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو موجودہ حکومت میں مشیر خزانہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حکمران اتحاد کا مرتضیٰ جاوید عباسی کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی بنانے کا امکان ہے۔

شازیہ مری یا مصطفی نواز کھوکھر کو وزارتِ انسانی حقوق کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب کو وزارتِ اطلاعات و نشریات کا قلمدان دینے کا امکان ہے۔

رانا تنویر کو وزارتِ پارلیمانی امور سونپے جانے کا امکان ہے، جبکہ رانا ثنااللّٰہ کو وزارتِ داخلہ کا قلمدان دینے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے  کسی وزارت کا قلمدان لینے سے معذرت کرلی، شاہد خاقان عباسی بغیر قلمدان توانائی کے امور دیکھیں گے۔

 



متعللقہ خبریں