وزیراعظم شہباز شریف کا بند پاور پلانٹس کی فوری بحالی کا حکم

وزیراعظم شہباز شریف کو توانائی بحران سے متعلق اجلاس میں پاور پلانٹس کی بندش پر رپورٹ پیش کی گئی۔اجلاس کے دوران وزیراعظم کوبریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک سال سے 27 پاور پلانٹس بندپڑے ہیں، شہبازشریف نے توانائی سے متعلق نااہلی پر اظہار افسوس

1812555
وزیراعظم شہباز شریف  کا بند پاور پلانٹس کی فوری بحالی کا حکم

وزیراعظم شہبازشریف نے توانائی سے متعلق نااہلی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے بند پاور پلانٹس کی فوری بحالی کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو توانائی بحران سے متعلق اجلاس میں پاور پلانٹس کی بندش پر رپورٹ پیش کی گئی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم کوبریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک سال سے 27 پاور پلانٹس بندپڑے ہیں، شہبازشریف نے توانائی سے متعلق نااہلی پر اظہار افسوس کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے بند پاور پلانٹس کی فوری بحالی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پاورپلانٹس کی بندش سےملک میں بجلی کا بحران پیدا ہوا۔

اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف نے پریشان کن معاشی اعشاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں۔

شہباز شریف نے معاشی ٹیم کو معیشت کی بہتری کیلئے جامع حکمت عملی اور مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ترجیحی بنیاد پر اقدامات کی ہدایت کردی۔



متعللقہ خبریں