مارچ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ریکارڈ دو ارب 80 کروڑ ڈالر بھجوائے: اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق مارچ میں ترسیلات زر رواں سال فروری کے مقابلے میں 28 فیصد اور گزشتہ برس مارچ سے 3 فیصد زائد ہیں

1812554
مارچ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ریکارڈ دو ارب 80 کروڑ ڈالر بھجوائے: اسٹیٹ بینک

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مسلسل 22ویں مہینے 2 ارب ڈالر وطن بھیجے ہیں۔ مارچ میں ترسیلات ریکارڈ دو ارب 80 کروڑ ڈالر آئی ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق مارچ میں ترسیلات زر رواں سال فروری کے مقابلے میں 28 فیصد اور گزشتہ برس مارچ سے 3 فیصد زائد ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق رواں سال 9 مہینوں میں اوسط ماہانہ ترسیلات دو ارب 55 کروڑ ڈالر ہوگئی ہیں۔ 

مارچ میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 67 کروڑ، متحدہ امارات سے 51 کروڑ، برطانیہ سے 40 کروڑ جبکہ مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک سے 34 کروڑ، امریکہ سے 30 کروڑ اور یورپی یونین سے 28 کروڑ ڈالر بھیجے گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 9 مہینوں میں تارکین وطن کی ترسیلات 22 ارب 95 کروڑ ڈالر رہیں۔

جس میں سے 12 ارب 74 کروڑ مشرق وسطیٰ سے بھیجے گئے ہیں۔ برطانیہ سے 2 ارب 18 کروڑ، یورپی یونین سے 2 ارب 50 کروڑ جبکہ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے 2 ارب 21 کروڑ ڈالر بھیجے ہیں۔



متعللقہ خبریں