عوام کا سڑکوں پہ آنے پر شکریہ، عمران خان: سابق وزیراعظم سے اظہار یکجہتی، مظاہرے و ریلیاں

قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم کی حمایت میں ملک گیر مظاہرے جاری ہے، سابق وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں کراچی تا خیبر عوام سڑکوں پر نکل آئے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرارہے ہیں

1810094
عوام کا سڑکوں پہ آنے پر شکریہ، عمران خان: سابق وزیراعظم سے اظہار یکجہتی، مظاہرے و ریلیاں

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے عوام کا سڑکوں پہ آنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں پاکستانی سڑکوں پر امڈ آئے ہیں۔

قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم کی حمایت میں ملک گیر مظاہرے جاری ہے، سابق وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں کراچی تا خیبر عوام سڑکوں پر نکل آئے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرارہے ہیں۔

 وزیراعظم عمران خان کی کال پر لبیک کہتے ہوئے عوام کی کثیر تعداد شہر شہر، گاؤں گاؤں احتجاج کررہی ہیں،پاکستان کے بڑے شہروں میں عوام کا سخت ردعمل دیکھا جارہا ہے

ریلیوں میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد موجود ہے جو عمران خان کی سلامتی کی دعائیں بھی مانگ رہے ہیں، ریلی سے مقامی رہنماؤں نے خطاب بھی کیا اور کارکنوں کا لہو گرمایا، اس موقع پر خواتین کارکنان کا کہنا تھا کہ ایک منتخب حکومت کو امریکی ایما پر ختم کیا گیا۔

 وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مقامی میرجعفروں نے امریکی حمایت سے حکومت تبدیل کی، مقامی میرجعفر وہ ٹھگ ہیں جو ضمانتوں پر رہا ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے امریکی حمایت سے حکومتی تبدیلی کے خلاف جذبات دکھائے اوراندرون و بیرون ملک پاکستانیوں نے ان کو مسترد کردیا ہے۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں نے کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، چلاس، کوہاٹ، چیچہ وطنی، جہانیاں، میانوالی، بہاولنگر، منڈی بہاء الدین، سکھر، کندھ کوٹ، خیرپور اور تھر پارکر میں عمران خان کی اپیل پر احتجاج کیا۔

کراچی میں پی ٹی آئی کارکنوں نے ڈالمیا روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا، جس کے باعث ٹریفک پولیس گاڑیوں کو راشد منہاس روڈ سے نیپا چورنگی بھیجنے لگی۔ 

لاہور کے لبرٹی چوک پر تحریک انصاف کے کارکن جمع ہوئے اور عمران خان کی اپیل پر احتجاج کیا۔

ملتان کے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ریلیاں نکالیں اور سابق وزیراعظم کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

فیصل آباد میں عمران خان کی اپیل پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے ریلیاں نکالیں اور پی ٹی آئی حکومت کی تبدیلی کے معاملے پر نعرے بازی کی۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے کوہاٹ میں کچہری چوک اور چلاس میں صدیق اکبر چوک پر احتجاجی مظاہرے کیے۔

 ادھر سندھ کے شہر سکھر میں پی ٹی آئی کارکنوں نے انصاف ہاؤس سے سٹی پوائنٹ چوک تک احتجاجی ریلی نکالی جبکہ خیر پور میں مختلف علاقوں میں احتجاج کیا۔

 



متعللقہ خبریں