بھارتی وزارت خارجہ کا او آئی سی کے اعلامیہ پر بیان ناقابل قبول ہے، پاکستان

بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی  قراردادوں کے برخلاف کشمیر پر غیرقانونی قبضہ جمائے بیٹھا ہے

1802269
بھارتی وزارت خارجہ کا او آئی سی کے اعلامیہ  پر بیان ناقابل قبول ہے، پاکستان

پاکستان کے دفتر خارجہ نے  اسلامی تعاون تنظیم  کے  وزرائے خارجہ کے 48ویں اجلاس کے اعلامیہ پر بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ  کا کہنا ہے کہ ’’ بھارتی وزارت خارجہ کا بیان ہر گز ناقابل قبول اور غیر ذمہ دارانہ ہے،  اسلامی تعاون تنظیم  مسلم اُمہ  کی اجتماعی آواز ہے اور اقوام متحدہ کے بعد دوسری بڑی بین الاقوامی تنظیم ہے، جس کے ارکان کی تعداد  57  ہے جبکہ 6 ممالک مبصر کی حیثیت رکھتے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی  قراردادوں کے برخلاف کشمیر پر غیرقانونی قبضہ جمائے بیٹھا ہے، بھارت نے کئی دہائیوں سے طاقت کے وحشیانہ اور اندھا دھند استعمال کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کو دبانے کی کوشش کی۔

اس نے  قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیاں کیں، ریاستی سرپرستی میں ظلم و ستم آج کے ہندوستان میں معمول  کا عمل  بن چکا ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ ’او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی اور ایک بار پھر بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یک طرفہ اقدام کو مسترد کردیا ہے‘۔



متعللقہ خبریں