پاکستان، قبرص کے معاملے میں، ترکی کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا: صدر عارف علوی

صدرِ پاکستان کی ترکی مسلح افواج کے سربراہ جنرل یاشار گلیر کے ساتھ ملاقات، پاکستان، قبرص کے معاملے میں، ترکی کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا: صدر عارف علوی

1801697
پاکستان، قبرص کے معاملے میں، ترکی کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا: صدر عارف علوی

پاکستان کے صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان، قبرص کے معاملے میں، ترکی کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

ریڈیو پاکستان کی خبر کے مطابق صدر علوی نے دارالحکومت اسلام آباد میں ترکی مسلح افواج کے سربراہ جنرل یاشار گلیر کے ساتھ ملاقات کی۔

مذاکرات میں مختلف شعبوں میں ترکی اور پاکستان کے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور علاقائی و بین الاقوامی سطح پر باہمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

مذاکرات میں دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ افغانستان میں امن، افغان عوام کے لئے خوشحالی لائے گا اور علاقائی تجارت کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

اس موقع پر صدر علوی نے قبرص کے معاملے میں پاکستان کے ترکی کے ساتھ تعاون کا اعادہ کیا اور خاص طور پر مسئلہ کشمیر کے معاملے میں پاکستان کے ساتھ تعاون پر ترکی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

پاکستان میں اپنی مصروفیات کے دوران جنرل گلیر نے پاکستان مسلح افواج کے سربراہ ندیم رضا اور مسلح افواج کے کمانڈروں کے ساتھ بھی ملاقات کی۔



متعللقہ خبریں