حکومت نے معیشت کی مضبوطی کیلئے ٹھوس اقدامات کیے ہیں: صدر عارف علوی

انہوں نے ان خیالات کا اظہار  منگل کے روز  لاہور میں انچاسویں عام تربیتی پروگرام کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

1796077
حکومت نے معیشت کی مضبوطی کیلئے ٹھوس اقدامات کیے ہیں: صدر  عارف علوی

صدرڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانا اور ان کے حقوق کا تحفظ قومی ترقی کے لئے ضروری ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار  منگل کے روز  لاہور میں انچاسویں عام تربیتی پروگرام کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صدر نے پاکستان کو تعمیر و ترقی کی نئی بلندیوں کو چھونے کے لئے بے لوث کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ڈاکٹر عارف علوی نے سرکاری افسران پر بھی زور دیا کہ وہ عام آدمی کو سہولت فراہم کرنے کیلئے اپنے دفاترکے دروازے ہمیشہ کھلے رکھیں۔

بعد میں شام بہاولپور میں سیلانی احساس لنگر خانہ کے قیام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حکومت عوام کوزندگی کی تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت معاشرے کے غریب اور بے گھر افراد کو کھانااور چھت فراہم کرنے کے لئے ملک بھر میں لنگر خانے اور پناہ گاہیں قائم کررہی ہے۔قومی معیشت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ حکومت نے معیشت کی مضبوطی ' برآمدات میں اضافے اور زراعت کے شعبے کی ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں