وزیراعظم عمران خان کااسلام آباد میں فوجداری قانون اورنظام انصاف میں اصلاحات کااجراء

جمعرات کے روز اسلام آباد میں اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اسے پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم موڑقرار دیا اور کہا کہ یہ پہلی بار ہے فوجداری قانون اور نظام انصاف میں اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں

1769477
وزیراعظم عمران خان کااسلام آباد میں فوجداری قانون اورنظام انصاف میں اصلاحات کااجراء

وزیراعظم عمران خان نے آج تاریخی فوجداری قانون اور نظام انصاف میں اصلاحات کا اجراء کیا جس کا مقصد عام آدمی کے لئے فوری انصاف یقینی بنانا ہے۔جمعرات کے روز اسلام آباد میں اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اسے پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم موڑقرار دیا اور کہا کہ یہ پہلی بار ہے فوجداری قانون اور نظام انصاف میں اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ قانون کی حکمرانی یقینی بنانے کی جانب یہ ایک بڑا اقدام ہے جس سے عام آدمی کو انصاف ملے گا اور طاقتور لوگوں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔

عمران خان نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کے لئے قانون کی حکمرانی پیشگی شرط ہے، انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ دنیا میں سب سے عظیم ریاست بنی کیونکہ اس میں انسانیت کے اصولوں اور قانون کی حکمرانی پر عمل کیا گیا۔عمران خان نے کہا کہ حکومت نے صحت بیمہ کی ایسی سکیم متعارف کرائی ہے جو ترقی یافتہ دنیا میں دستیاب نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کی جانب ایک قدم ہے۔



متعللقہ خبریں