ملک میں برے حالات کے ذمہ دار ہم سب ہیں، عمران خان

ہم نے خود کو استعمال ہونے دیا اورامداد کےلیے ملکی ساکھ کو قربان کیا، صرف پیسے کے لیے عوامی مفاد کے خلاف پالیسیاں بنانے کو ترجیح دی

1750580
ملک میں برے حالات کے ذمہ دار ہم سب ہیں، عمران خان

وزیر اعظم عمران خان  نے کہا  ہے  کہ  ملک میں پیدا ہونے والی  پریشانیوں کے ذمہ دار ہم خود ہیں، ہم نے امداد  حاصل کرنے کے لیے پاکستان کا غلط تصور پیش کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے وزارت خارجہ میں تقریب سے خطاب  میں او آئی سی کامیاب کانفرنس پر پیش کی  اور کہا کہ  مختصر وقت میں وزرائے خارجہ کو یکجا کرنا  ایک بڑا کام ہے،  ہم ملک کاتشخص بہتر بنانے کی کوشش کریں گے، اوآئی سی کانفرنس کرانےکاہمارامقصد پوراہوا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ایک وقت تھا پاکستان کا وزیر اعظم امریکہ جاتاتو امریکی صدر استقبال کرتا، ہم نے پاکستان کا بہترین تشخص دیکھا، انسانی زندگی میں اونچ نیچ آتی ہے، ماضی میں حکمرانوں کی ترجیح عوام نہیں بلکہ   پیسہ تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری اپنی  خطاوں سے  ملک پستی  کی جانب چلتا رہا ،   ہم نے خود کو استعمال ہونے دیا اورامداد کےلیے ملکی ساکھ کو قربان کیا، صرف پیسے کے لیے عوامی مفاد کے خلاف پالیسی بنائی، دوسرےملکوں کی ناراضی سے بچنےکیلئےہم اپنےلوگوں کوقربان کردیتےہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں ماضی میں غلط فیصلے کیے گئے جن کا خمیازہ اب قوم بھگت رہی ہے۔ ہمیں کسی کوقصوروار ٹھہرانے کے بجائے درست فیصلے کرنے  چاہییں، ملک میں قانون اوراہل  ارکان   کی تعیناتیوں سے سب کچھ ٹھیک ہوجائےگا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا افغانستان کے حوالے سے ہمارے موقف کی تائید کررہی ہے، افغانوں کی جلد از جلد امداد کی جائے، اوآئی سی کانفرنس کامقصد دنیا کوبتاناتھا کہ ہم تنہا  یہ بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔



متعللقہ خبریں