خواتین کو بھی مردوں کے شانہ بشانہ ہر شعبے میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا: صدرعارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح،علامہ ڈاکٹر محمد اقبال اور سر سید احمد خان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم ایک حقیقی اسلامی ،فلاحی،نظریاتی اور پڑھی لکھی قوم ابھر کر سامنے آسکتے ہیں

1747578
خواتین کو بھی مردوں کے شانہ بشانہ ہر شعبے میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا: صدرعارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں معیاری تعلیم اور اخلاقی اقدار کی بہتری سے صحت مند معاشرہ تشکیل پا رہا ہے مگر عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق خواتین کو بھی مردوں کے شانہ بشانہ ہر شعبے میں اپنا مساوی کردار ادا کرنا ہو گا تا کہ ملک مزید ترقی اور استحکام کی طرف بڑھ سکے،ترقی یافتہ معاشرے مادہ پرستی کی طرف راغب ہیں جس کی وجہ سے ان کی اخلاقی اقدار نہ ہونے کے برابر ہیں ،آئیڈیل لائف کیلئے ہمیں اپنی اخلاقی اقدار اور ثقافت و ورثے کو فروغ دینا ہو گا جس کیلئے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی میدان عمل میں آنا ہو گا۔

وہ منگل کو لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے16ویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح،علامہ ڈاکٹر محمد اقبال اور سر سید احمد خان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم ایک حقیقی اسلامی ،فلاحی،نظریاتی اور پڑھی لکھی قوم ابھر کر سامنے آسکتے ہیں کیونکہ انہوں نے ہمیشہ مردوں کے شانہ بشانہ خواتین کو بھی قومی دھارے میں شامل ہونے کیلئے تعلیم کو اپنا شعار بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ پڑھے لکھے نوجوان بالخصوص خواتین اپنے خاندان کی بہترین اور معیاری کفالت کر سکتی ہیں ،خواتین کو چاہئے کہ وہ آئی ٹی،کاروبار،ملازمتوں سمیت زندگی کے ہر شعبے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنی ثقافتی اور نظریاتی اقدار کو پروان چڑھانے کیلئے مردوں کے ساتھ ساتھ اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام نے ہی خواتین کو وراثت میں حصہ دیا جو اس سے کوئی نہیں چھین سکتا اور اب خواتین کو وراثت کے حوالے سے باقاعدہ قانون سازی ہو چکی ہے جس کے بعد کوئی بھی خواتین کو وراثت میں حصہ دینے سے انکار نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے کو جتنی ضرورت مردوں کی ہے اتنی ہی خواتین کی بھی ہے کیونکہ دورحاضر کے دوران ترقی یافتہ ممالک میں خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ زندگی کے ہرشعبے میں اپنی ذمہ داریاں انجام دیتی ہیں جس سے ایک خوبصورت اور صحت مند معاشرہ وجود میں آتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو نرسز آئی ٹی سمیت تمام شعبوں میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے اور تعلیم حاصل کرنی چاہیے جبکہ اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کوہدایات بھی دی گئی ہیں کہ تعلیمی اداروں کی استعداد کار کو بڑھایا جائے اور طلبا کو زیادہ سے زیادہ معیاری وجدید تعلیم کی فراہمی کے مواقع فراہم کئے جائیں۔



متعللقہ خبریں