صنعتی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق یہ بات انہوں نے وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی

1712017
صنعتی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صنعتی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، حکومت روزگار کی فراہمی کیلئے چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعت کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق یہ بات انہوں نے وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت کورونا کے باوجود بڑے پیمانے کی صنعت میں خاطر خواہ ترقی خوش آئند ہے، صنعتوں کے اپنی پوری استعداد پر چلنے سے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

ملاقات میں ملکی صنعتی ترقی کیلئے حکومت کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ اس کے علاوہ کراچی میں 1500 ایکڑ پر محیط صنعتی زون کی تعمیر پر پیش رفت اور ایس ایم ای پالیسی کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔



متعللقہ خبریں