پاکستان کودنیا کے سامنے اپنا نکتہ نظر پیش کرنے کیلئے ڈیجیٹل ذرائع ابلاغ کو فروغ دیناہوگا: فوادچوہدری

اسلام آباد میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے زیر اہتمام نیشنل میڈیا ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ماضی میں جنگیں طاقت کے استعمال سے لڑی جاتی تھیں تاہم اب رائے عامہ کا دور ہے

1688410
پاکستان کودنیا کے سامنے اپنا نکتہ نظر پیش کرنے کیلئے ڈیجیٹل ذرائع ابلاغ کو فروغ دیناہوگا: فوادچوہدری

اطلاعات و نشریات کے وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کو دنیا کے سامنے اپنا نکتہ نظر پیش کرنے کیلئے ڈیجیٹل ذرائع ابلاغ کے فروغ کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی۔

اسلام آباد میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے زیر اہتمام نیشنل میڈیا ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ماضی میں جنگیں طاقت کے استعمال سے لڑی جاتی تھیں تاہم اب رائے عامہ کا دور ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف ستر ہزار افراد کی جانوں کا نذرانہ دیا لیکن اب تک اس پر کوئی کتاب نہیں لکھی گئی۔انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ ملک بھر کے صحافت کے بیالیس سکولوں میں ابھی تک 1960 کا نصاب پڑھایا جا رہا ہے جبکہ بیرون ملک افراد سائونڈز اور لائٹس میں ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں حاصل کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یہ پہلی بار ہے کہ ذرائع ابلاغ کی ترقی کیلئے میڈیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی قائم کی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں اینی میشن، بصری اثرات، فلم سازی اور کیمر ہ چلانے سمیت مختلف شعبوں میں تعلیم دی جائے گی۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ذرائع ابلاغ میں ڈیڑھ ہزار انٹرن شپ دی جائیں گی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن کو ایچ ڈی اور ریڈیو پاکستان کی نشریات کو انٹرنیٹ پر منتقل کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں