افغانستان سے متعلق 18 اور 19 جولائی کو اسلام آباد کانفرنس منعقد ہو گی : ترجمان وزارتِ خارجہ

ترجمان نے جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان 18اور19جولائی کو افغانستان سے متعلق دو روزہ امن کانفرنس کی میزبانی کررہا ہے

1676025
افغانستان سے متعلق 18 اور 19 جولائی کو اسلام آباد کانفرنس منعقد ہو گی : ترجمان وزارتِ خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان سے متعلق دو روزہ امن کانفرنس 18 اور 19 جولائی کو اسلام آباد میں منعقد ہورہی ہے ، کانفرنس میں افغان طالبان کو مدعو نہیں کیا گیا ہے ،افغانستان میں عسکری قبضہ کے خلاف ہیں،افغان قیادت اپنی توانائیاں امن عمل کو آگے بڑھانے میں صرف کریں۔

ترجمان نے جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان 18اور19جولائی کو افغانستان سے متعلق دو روزہ امن کانفرنس کی میزبانی کررہا ہے۔کانفرنس کے متعدد شرکاءنے شرکت کی یقین دھانی کرائی ہے کانفرنس میں افغان قیادت کو مدعو کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 17 جولائی سے کانفرنس کے شرکاءپاکستان پہنچنا شروع ہو جائیں گے، اس کانفرنس کے ملتوی ہونے کی سوشل میڈیا کی اطلاعات بے بنیاد ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں سیکیورٹی خلا کو دہشت گرد استعمال کر سکتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ہم افغانستان میں رونما ہوتی تبدیلیوں کا قریب سے جائزہ رہے ہیں،ہم افغانستان میں عسکری قبضہ کے خلاف ہیں۔پاکستان افغانستان میں امن کے لیے افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور افغان تنازعہ کا پر امن حل چاہتے ہیں کیونکہ افغان مسئلے کا کوئی عسکری حل نہیں ہے۔ترجمان نے کہا کہ افغان قیادت کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں افغان عمل کو آگے بڑھانے میں صرف کریں ۔



متعللقہ خبریں