بھارت میں قیامت برپا کرنے والا وائرس پاکستان بھی پہنچ گیا

کوروناوائرس سے مزید 73 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 20 ہزار 680ہوگئی

1647924
بھارت میں قیامت برپا کرنے والا وائرس پاکستان بھی پہنچ گیا

پاکستان میں کوروناوائرس سے مزید 73 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 20 ہزار 680ہوگئی۔

اسی دورانیہ میں 2482 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،جس کے بعد  کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 16 ہزار 239ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 55 ہزار 442کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 31 لاکھ 14 ہزار ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں، 8 لاکھ 36ہزار702مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار83 مریضوں کی حالت تشویشناک  ہے۔

دوسری جانب بھارت میں قیامت برپا کرنے والا وائرس پاکستان بھی پہنچ گیا۔ گزشتہ روز وزارت صحت نے انڈین ویری انٹ کے ایک کیس کی تصدیق کر دی۔ وائرس کی بھارتی قسم کا یہ ملک میں پہلا  واقع ہے۔

ترجمان وفاقی وزارت صحت ساجد شاہ نے کہا ہے کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے بھارتی کورونا وائرس کی قسم کا تعین کیا ہے جس کے لیے مئی 2021 کے پہلے تین ہفتوں کے دوران ایس او آر ایس کووڈ-2 نمونے حاصل کیے گئے تھے۔ نتائج سے تصدیق ہوئی کہ سات کیسز جنوبی افریقی اور ایک کیس بھارتی جراثیم سے متاثرہ ہے، یہ پاکستان میں بھارتی قسم کا پہلا کیس ہے۔

 



متعللقہ خبریں