حکومت شفافیت کیلئے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانا چاہتی ہے: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اتوار کے روز ملتان میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بدعنوانی کے طریقوں کا خاتمہ چاہتے ہیں

1579130
حکومت شفافیت کیلئے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانا چاہتی ہے: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت شفافیت برقرار رکھنے اور ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپنBallot کے ذریعے سینٹ کے انتخابات منعقد کرانا چاہتی ہے۔
اتوار کے روز ملتان میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بدعنوانی کے طریقوں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ حکمران جماعت کے پاس آئینی ترامیم کیلئے اکثریت نہیںاور اس نے بل پیش کئے ہیںجن میں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان طے پانے والے میثاق جمہوریت میں کئے گئے وعدے کے مطابق حزب اختلاف کی حمایت طلب کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے سپریم کورٹ میں ایک عرضداشت دائر کی ہے جس میں آئینی تشریح کی استدعا کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرے گی۔
شاہ محمود قریشی نے امید ظاہر کی کہ نئے منتخب ہونے والے نئے سینیٹرز ملک کو مستحکم اور مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بہت سے ایسے عوامل ہیں جو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں حالیہ اضافے میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں اضافے پر مزید آئین سازی کے ذریعے کنٹرول نہیں کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں