مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی المیہ اب مزید جاری نہیں رہ سکتا

مقبوضہ جموں و کشمیر کے کشمیری عوام بھارت کا بدترین ریاستی ظلم وستم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں برداشت کرتے چلے آرہے ہیں

1577886
مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی المیہ اب مزید جاری نہیں رہ سکتا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں اسنسانی المیہ کے خاتمے کا وقت آن چکا ہے۔

مظلوم عوام قابض بھارتی فورسزکے بدترین لاک ڈاوٴن میں ریاستی جبر اور ظلم برداشت کررہے ہیں ، ، تنازعہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی امنگوں اور یواین قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بیان ٹویٹ کیا ہے. آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کہا ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کی حقیقی جدوجہد پر سلام پیش کرتے ہیں ، مقبوضہ جموں و کشمیر کے کشمیری عوام بھارت کا بدترین ریاستی ظلم وستم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں برداشت کررہے ہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرکے عوام قابض بھارتی فورسزکے بدترین لاک ڈاوٴن کا سامناکررہے ہیں۔ اس انسانی المیے کوختم کرنے کا یہی وقت ہے، تنازعہ کشمیر کو اقوام ِ متحدہ کی  قراردادوں اورکشمیریوں کی آزادانہ خواہشات  کی روشنی میں حل کیا جانا لازم و ملزوم ہے۔

 



متعللقہ خبریں