پاکستان، کورونا نے ایک دن میں مزید 56 جانیں لے لیں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 384 نئے کیسز رپورٹ ہوئے

1576586
پاکستان، کورونا نے ایک دن میں مزید 56 جانیں لے لیں

کورونا وائرس سے پاکستان میں ایک دن میں مزید56 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 11 ہزار 802 ہوگئی۔

تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 384 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 49 ہزار 32 ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 460 نئے ٹیسٹ کئے گئے، ابتک ملک بھر میں اب تک 80 لاکھ 41 ہزار 254 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں

 اب تک 5 لاکھ 4 ہزار 46 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 16 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 56 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہزار 802 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 806، سندھ میں 4 ہزار 33، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 923، اسلام آباد میں 475، بلوچستان میں 196، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 267 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

 



متعللقہ خبریں