قانون کی موثر حکمرانی کے بغیر ملک کی ترقی و خوشحالی کی منزل حاصل نہیں کی جا سکتی: عمران خان

پیر کی شام اسلام آباد میں ''آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ'' کے عنوان سے ایک پروگرام میں ٹیلی فون پر عوام کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون کی موثر حکمرانی کے بغیر ملک کی ترقی و خوشحالی کی منزل حاصل نہیں کی جا سکتی

1575705
قانون کی موثر حکمرانی کے بغیر ملک کی ترقی و خوشحالی کی منزل حاصل نہیں کی جا سکتی: عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ با اثر اور طاقتور افراد کو جواب دہ بنانا ملک کی ترقی کیلئے اہم ہے۔

پیر کی شام اسلام آباد میں ''آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ'' کے عنوان سے ایک پروگرام میں ٹیلی فون پر عوام کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون کی موثر حکمرانی کے بغیر ملک کی ترقی و خوشحالی کی منزل حاصل نہیں کی جا سکتی۔
انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں اتحاد بنا کر گزشتہ اڑھائی برس سے این آر او حاصل کرنے کیلئے حکومت پر دباؤ بڑھا رہی ہیں۔
تاہم انہوں نے کہا کہ بد عنوان عناصر کو این آرو دینا ملک سے غداری کے مترادف ہوگا۔
وزیراعظم نے کہاکہ قبضہ مافیا سے سرکاری اور نجی اراضی واگزار کرانے کیلئے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے سینیٹ انتخابات میں بے ضابطگیوں پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایوان بالا میں اوپن بیلٹ کے ذریعے انتخابات کرانے کیلئے رواں ہفتے قومی اسمبلی میں ایک آئینی ترمیم لا رہی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ پوری آبادی کو رواں برس کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ قانون کی حکمرانی،میرٹ کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کے جدید تصورات پر مبنی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر استوار کرنے کے عزم کا اظہار کیا کیونکہ اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

 



متعللقہ خبریں