پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کا تناسب 6.07 فیصد، سب سے زیادہ کراچی میں 12.45 فیصد ہو گیا

جمعرات کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سب سے زیادہ کورونا کیسز کا مثبت تناسب کراچی میں 12.45 فیصد ہے

1551022
پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کا تناسب 6.07 فیصد، سب سے زیادہ کراچی میں 12.45 فیصد ہو گیا

پاکستان میں اس وقت کوونا وائرس کی مثبت شرح 6.07 فیصد ہے،ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کا سب سے زیادہ تناسب کراچی میں 12.45 فیصد اس کے بعد پشاور میں 10.96 اور ایبٹ آباد میں 7.81 فیصد ہے۔

جمعرات کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سب سے زیادہ کورونا کیسز کا مثبت تناسب کراچی میں 12.45 فیصد ہے۔ملک بھر میں 2 ہزار 361 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اورایسے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔مختلف وفاقی اکائیوں میں کورونا وائرس کے مثبت کیسزکے تناسب کے لحاظ سے آزاد جموں کشمیر میں یہ تناسب 6.17 فیصد ، بلوچستان میں 5.64 فیصد،گلگت بلتستان میں1.54 فیصد ، اسلام آباد میں5.08 فیصد،خیبر پختونخوا میں8.40 فیصد ، پنجاب میں 4.49 فیصد اور سندھ میں7.8 فیصد رہا۔

اسی طرح سے صوبوں کے مختلف شہروں میں کورونا کیسز کے مثبت تناسب کے لحاظ سے پنجاب میں لاہور7.29 فیصد، راولپنڈی 6.40 فیصد، گوجرانوالہ میں5.62 فیصد، فیصل آباد 2.70 فیصد، ملتان 3.24فیصد، سندھ کے شہروں جن میں کراچی 12.45 فیصد، حیدرآباد 6.40 فیصد رہا۔اسی طرح سے خیبرپختونخوا کے شہروں پشاور 10.96 فیصد،سوات 1.49 فیصد،ایبٹ آباد 7.81 فیصد۔بلوچستان کے شہرکوئٹہ میں2.99 فیصد تناسب رہا۔وفاقی دارالحکومت میں5.08 فیصد۔آزاد کشمیر کے شہروں میں میرپور5.36 فیصد،مظفرآباد 4.83فیصد ہے۔ کورونا وائرس کی وبا سے ملک میں ہونے والی اموات9 ہزار 668 ہیں ۔



متعللقہ خبریں