پاکستان، عام وبا سے جولائی کے بعد پہلی بار یومیہ ریکارڈ اموات

گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 42 ہزار 752 ٹیسٹ کیے گئے، 2 ہزار 843 افراد میں وائرس کی تشخیص

1531745
پاکستان،  عام وبا سے جولائی کے بعد پہلی بار یومیہ ریکارڈ اموات

پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی کا مشاہدہ ہورہا ہے۔  ایک دن میں  2 ہزار 843 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے اور 42 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں،  یہ تعداد  گزشتہ  4 ماہ کے دوران سب سے زیادہ یومیہ تعداد ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 42 ہزار 752 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے پنجاب میں 16275، سنددھ میں 12975، خیبر پختونخوا میں 4615 ، اسلام آباد میں 7052 ، بلوچستان 664، گلگت بلتستان 302 جب کہ آزاد جموں کشمیر میں 896  ٹیسٹ کیے گئے، 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 843 نئے کیسز سامنے آئے۔ اس طرح ایک دن میں کیے گئے ٹیسٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 6.6 فیصد رہی۔

یاد رہے کہ 17 جولائی کو ایک روز میں 49 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ ملک بھر میں  عام وبا سے ابتک 7 ہزار 603 موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

پاکستان میں اب تک کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 71 ہزار 508 ہے جن میں سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد تین لاکھ 28 ہزار 931 ہوگئی ہے ، کورونا کے فعال مصدقہ کیسز کی تعداد 34 ہزار 974 ہے۔ جبکہ 2 ہزار 122 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں جن میں سے 246مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔



متعللقہ خبریں