پاکستان میں زشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2547 کیس، 18 اموات رپورٹ، 36 ہزار 899 ٹیسٹ

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 36 ہزار 899 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 11 ہزار 960 پنجاب میں 13 ہزار 754, خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 25, اسلام آباد میں6 ہزار 132, بلوچستان میں 841,گلگت بلتستان میں 240, آزاد کشمیر میں 947 ٹیسٹ شامل ہیں

1530473
پاکستان میں زشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2547 کیس، 18 اموات رپورٹ، 36 ہزار 899 ٹیسٹ

نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعرات کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 547 افراد کے کووڈ۔19ٹیسٹ مثبت آئے اور 18 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 36 ہزار 899 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 11 ہزار 960 پنجاب میں 13 ہزار 754, خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 25, اسلام آباد میں6 ہزار 132, بلوچستان میں 841,گلگت بلتستان میں 240, آزاد کشمیر میں 947 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 26 ہزار 674 ہو چکی ہے۔

 بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 806 وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔19 کے 234 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 32 ہزار 5 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 65 ہزار 927 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 5 ہزار 690, بلوچستان میں 16 ہزار 582 , گلگت بلتستان میں 4 ہزار 482 , اسلام آباد میں 25 ہزار 278،خیبر پختونخوا میں 43 ہزاز 52, پنجاب میں 1 لاکھ 8 ہزار 559 اور سندھ میں 1 لاکھ 58 ہزار 51 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہزار 248 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 764 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 2 ہزار 519 اموات جبکہ گزشتہ 24 گھٹنے کی دوران 10جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 318 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئی موت نہیں ہوئی ، اسلام آباد میں کل 265 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ بلوچستان میں 157 اموات جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک مریض وائرس سے جاں بحق ہوا، گلگت بلتستان میں 93 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے132 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 50 لاکھ 55 ہزار 382 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 794 ہسپتالوں میں2 ہزار 25 مریض زیر علاج ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں