شاعر مشرق کے فلسفہ خودی پر عمل کرکے ہم ترقی کی نئی بلندیوں کو پہنچ سکتے ہیں: صدر مملکت عارف علوی

صدر مملکت نے کہاکہ علامہ اقبال نے مسلمانوں میں انقلابی روح پھونکی اور مسلمانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے نمایاں خدمات سرانجام دیں۔ شاعر مشرق کے فلسفہ خودی پر عمل کرکے ہم ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچ سکتے ہیں

1524324
شاعر مشرق کے فلسفہ خودی پر عمل کرکے ہم ترقی کی نئی بلندیوں کو پہنچ سکتے ہیں: صدر مملکت عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے علامہ محمد اقبال کی سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ علامہ محمد اقبال برصغیر کے مسلمانوں کے بڑے محسن تھے جنہوں نے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کا خواب دیکھا اور بعد ازاں انکا خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال بہت بڑے مفکر تھے جنہوں نے اپنی تحریروں اور شاعری کے ذریعے مسلمانوں کو اتحاد کا درس دیا۔

صدر مملکت نے کہاکہ علامہ اقبال نے مسلمانوں میں انقلابی روح پھونکی اور مسلمانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے نمایاں خدمات سرانجام دیں۔ شاعر مشرق کے فلسفہ خودی پر عمل کرکے ہم ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچ سکتے ہیں۔

صدر مملکت نےکہا کہ ہمارے اہل وطن اور خصوصاً نوجوان نسل ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں جس سے جدید دور میں مسلم امہ کو درپیش مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کوخوشحال ملک بنانے کیلئے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اسلام کے بارے میں علامہ محمد اقبال کے افکار اور ان کے فلسہ خودی، جو کہ عزت نفس اور انسانی وقار پر یقین رکھتے ہیں،پر عمل پیرا ہوں۔



متعللقہ خبریں