مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے: وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 73سال قبل 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا۔ 5 اگست 2019 کو ظلم کی نئی داستان شروع ہوئی۔ بھارت نے 80 لاکھ کشمیریوں پر 9 لاکھ فوج تعینات کی۔ ان کے بنیادی انسانی حقوق معطل کر دیئے

1516747
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے:  وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے، مسئلہ کشمیر کو اقوا م متحدہ سمیت ہر عالمی فورم پر اجاگرکرتے رہیں گے، بھارت پاکستان میں ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوںکو ان کا حق خود اردیت دیاجائے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے منگل کو کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں کیا ۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 73سال قبل 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا۔ 5 اگست 2019 کو ظلم کی نئی داستان شروع ہوئی۔ بھارت نے 80 لاکھ کشمیریوں پر 9 لاکھ فوج تعینات کی۔ ان کے بنیادی انسانی حقوق معطل کر دیئے۔ کشمیری ایک کھلی جیل میں رہ رہے ہیں۔یہ کشمیریوں کے لئے مشکل وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوا م متحدہ نے اپنی قرار دادوں میں کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینےکا وعدہ کیا ہے جس کے لئے وہ مسلسل جدوجہد کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کشمیریوں کوان کا حق خود ارادیت نہیں ملتا تنازع کشمیر کو بین الاقوامی سطح سمیت ہر فورم پر اٹھائیں گے۔ دنیا کو بتائیں گے کہ کشمیر پر کتنے مظالم ہو رہے ہیں۔ بھارت ریاستی دہشت گردی کررہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں۔ کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیاجا رہا ہے، میڈیا پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ بھارت پاکستان میں ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے ۔ہم بھارتی اقدامات کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔ انہوں نے ہم امن چاہتے ہیں ۔ بر صغیر کے لئے امن اہم ہے کیونکہ امن سے خوشحالی آتی ہے۔ بھارت ایک قدم آگے بڑھے گا تو ہم دو قدم بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو کشمیر میں مظالم بندکرنا ہوں گےاور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینا ہوگ



متعللقہ خبریں