وزیراعظم عمران خان کی نئے خصوصی اقتصادی زونزمیں گیس وبجلی کی سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت

یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں خصوصی اقتصادی زونز کے لئے بورڈ آف اپروولز کے چھٹے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔  اجلاس کو خصوصی اقتصادی زونز میں ڈویلپرز، شریک ڈویلپرز اور زون انٹر پرائزز کے لئے دستیاب مختلف مراعات سے آگاہ کیا گیا

1505117
وزیراعظم  عمران خان کی نئے خصوصی اقتصادی زونزمیں گیس وبجلی کی سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ خصوصی اقتصادی زونز میں بجلی اور گیس جیسی ضروریات کی فراہمی کو ترجیح دی جائے، موجودہ سپیشل اکنامک زون میں درکار سہولیات کے بارے میں رپورٹ مرتب کی جائے گی۔

 یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں خصوصی اقتصادی زونز کے لئے بورڈ آف اپروولز کے چھٹے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وزیر صنعت، مشیر تجارت، مشیر خزانہ، سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین، وزرا ئے اعلیٰ پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا نے ویڈیو لنک، گلگت بلتستان سمیت متعلقہ وفاقی و صوبائی حکام نے شرکت کی۔

 اجلاس کو خصوصی اقتصادی زونز میں ڈویلپرز، شریک ڈویلپرز اور زون انٹر پرائزز کے لئے دستیاب مختلف مراعات سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس نے تین خصوصی اقتصادی زونز کی منظوری دی جن میں نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک اسلام آباد، جے ڈبلیو۔ایس ای زیڈ چائنہ پاکستان ایس ای زیڈ، رائیونڈ پنجاب، دھابیجی ایس ای زیڈ سندھ شامل ہیں، اس طرح خصوصی اقتصادی زونز کی مجموعی تعداد 20 ہو گئی ہے۔ ایس ای زیڈ زون انٹر پرائز ایڈمیشن اور پلاٹ ریگولیشنز 2020ئ کی فروخت سے متعلق یہ فیصلہ کیا گیا کہ مزید مشاورت ایک ماہ میں مکمل کی جائے گی اور آئندہ اجلاس میں تجاویز لائی جائیں گی۔ اجلاس نے اپروولز کمیٹی کے لئے نجی شعبہ سے دو ارکان کے انتخاب اور نجی شعبہ سے دو ارکان کی تقرری کے حوالے سے ایک تجویز کی منظوری دی جو خصوصی اقتصادی زونز کے بورڈ آف اپروولز کی تشکیل میں شامل ہوں گے۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں