وزیر خارجہ کا عالمی برادری پر ایک دوسرے کے مذہبی عقائد کااحترام کرنے پر زور

اقوام متحدہ کے تہذیبوں کے اتحاد کے گروپ آف فرینڈزکے اعلیٰ سطح کے آن لائن اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے بین المذاہب اور بین ا لثقافتی ہم آہنگی کے فروغ سے متعلق پاکستان کے عزم کااعادہ کیا

1500791
وزیر خارجہ کا عالمی برادری پر ایک دوسرے کے مذہبی عقائد کااحترام کرنے پر زور

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے دنیابھرمیں اسلا م مخالف پروپیگنڈے کے بڑھتے ہوئے تکلیف دہ رجحان کوبے نقاب کرتے ہوئے عالمی برادری پرزوردیاہے کہ باہمی اختلافات سے گریز اور ایک دوسرے کے مذہبی عقائد کااحترام کیاجائے۔
اقوام متحدہ کے تہذیبوں کے اتحاد کے گروپ آف فرینڈزکے اعلیٰ سطح کے آن لائن اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے بین المذاہب اور بین ا لثقافتی ہم آہنگی کے فروغ سے متعلق پاکستان کے عزم کااعادہ کیا اوردنیابھرمیں مقیم سکھ برادری کے لئے دنیاکاسب سے بڑاگوردوارہ اور کرتارپورراہداری کھولنے کے پاکستان کے اقدام کواجاگرکیا۔
انہوں نے کوروناوائرس کی وباء کی آڑ میں ہمسایہ ملک بھارت سمیت دیگرملکوں میں نسلی منافرت، اسلام مخالف پروپیگنڈے اوراقلیتوں سے نارواسلوک اورتشددپر تشویش کااظہارکیا۔
وزیرخارجہ نے کہاکہ دنیابھرمیں مذہبی تصادم کی خطرناک صدائیں بدستورگونج رہی ہیں۔
وزیرخارجہ نے وزیراعظم کے اس مطالبے کااعادہ کیاکہ نفرت ،تشدد اوراشتعال انگیزی کو عالمی سطح پرخلاف قانون قراردیاجائے اوراسلام مخالف پروپیگنڈے کی روک تھام کے لئے عالمی دن منانے کا اعلان کیاجائے۔



متعللقہ خبریں