وزیر اعظم عمران خان کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے متاثر کن خطاب

اگر بھارت کی فسطائی حکومت نے پاکستان کے خلاف کوئی جارحیت کی تو پاکستانی قوم اس کا بھر پور جواب دے گی

1497690
وزیر اعظم عمران خان کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے متاثر کن خطاب

وزیراعظم پاکستان  نے دنیا بھر  کی توجہ ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر کی جانب مبذول کراتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی غیر جانبدار طریقے سے تحقیقات کرے۔

عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عالمی مسائل پر توجہ مبذول کرائی۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں ایک مرتبہ پھر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ستر دہائیوں سے بھارت جموں کشمیر پر قابض ہے اور بار بار اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بھارت کی فسطائی حکومت نے پاکستان کے خلاف کوئی جارحیت کی تو پاکستانی قوم اس کا بھر پور جواب دے گی، ہم نے عالمی برادری کو بھارت کی طرف سے جھوٹے آپریشن سمیت دیگر اشتعال انگیزی کارروائیوں سے آگاہ رکھا ہے، پاکستان کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی اور خلاف ورزیوں کے باوجود ضبط کا مظاہرہ کررہا ہے

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ کشمیریوں نے بھارتی قبضے سے آزادی کے لیے نسل درنسل اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں، مقبوضہ علاقے کا آبادی کا تناسب تبدیل کرنا جنگی جرم ہے، اس ظالمانہ مہم کا مقصد آر ایس ایس ، بی جے پی کے جموں و کشمیر کے خود ساختہ حتمی حل کو عملی جامہ پہنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مسئلہ کا حل خطے اور دنیا کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ پاکستان فلسطین میں دو ریاستی حل کی حمایت کرتا رہا ہے۔ ایک آزاد فلسطینی ریاست کی قیام جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو، اس مسئلے کا حل ہے۔ پاکستان فلسطین کے مسئلے پر فلسطینوں کی حمایت کرتا رہے گا۔



متعللقہ خبریں