پاکستان: ملک بھر میں مون سون بارشیں اور سیلابی ریلے، 57 افراد ہلاک

پاکستان میں تین دن سے جاری مون سون بارشوں کی وجہ سے سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 57 افراد ہلاک

1469711
پاکستان: ملک بھر میں مون سون بارشیں اور سیلابی ریلے، 57 افراد ہلاک

پاکستان میں تین دن سے جاری مون سون بارشوں کی وجہ سے سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 57 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پاکستان قومی  محکمہ آفات کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیلاب کی وجہ سے ملک کے شمال مشرقی صوبے خیبر پختون خوا میں 19، سندھ میں 12، پنجاب میں 8 ، بلوچستان میں  10اور گلگت بلتستان میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں شدید بارشوں کی وجہ سے کثیر تعداد میں مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق رواں ہفتے میں بھی بارشیں جاری رہنے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی ایشیا ء میں جون سے ستمبر کے مہینوں میں بھاری مون سون بارشیں ہر سال وسیع پیمانے کی آفات اور حادثات کا سبب بنتی ہیں۔


ٹیگز: #مون سون

متعللقہ خبریں