پاکستان، یومیہ مصدقہ مریضوں کی تعداد اضافہ، اموات میں گراوٹ

ایک دن میں کورونا کے مزید 14 افراد  کے جان بحق ہونے سے  ملک میں  وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 68 ہو گئی

1469323
پاکستان، یومیہ مصدقہ مریضوں کی تعداد اضافہ، اموات میں گراوٹ

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 842  افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اس دوران  14 افراد وائرس کے ہاتھوں شکست کھا گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 24 ہزار 366 ٹیسٹ کیے گئے۔ جس کے بعد  مجموعی طور پر 21 لاکھ 3 ہزار 699 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ملک میں  مصدقہ کورونا  واقعات  کی تعداد 2 لاکھ 83 ہزار 487 ہوگئی ہے جس میں سے 2 لاکھ 59 ہزار 604 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ایک دن میں کورونا کے مزید 14 افراد  کے جان بحق ہونے سے  ملک میں  وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 68 ہو گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں