پاکستان میں کورونا گراف ثابت قدمی سے بہتری کی جانب مائل

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 841 نئے کیسز رپورٹ ہوئے

1465509
پاکستان میں کورونا گراف ثابت قدمی سے بہتری کی جانب مائل

پاکستان میں کورونا کے حالات بہتری کی طرف گامزن ہیں۔

ملک میں  اموات میں بتدریج کمی آنے لگی، مہلک وائرس نے ایک دن میں 19 افراد کو موت کی نیند سلا دیا۔، جس کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار 970 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 79 ہزار 146 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 841 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 19 لاکھ 96 ہزار 167 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 930 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 48 ہزار 27 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 146 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 



متعللقہ خبریں