پاکستان میں انٹرنیٹ کی وسیع اور بہتر کوریج کو یقینی بنایا جائے گا: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق اجلاس میں ملک میں انٹرنیٹ کی وسیع اور بہتر کوریج کو یقینی بنانے اور ٹیلی کام سیکٹر کے حوالے سے متعلقہ ایشوزکے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا

1463704
پاکستان میں انٹرنیٹ کی وسیع اور بہتر کوریج کو یقینی بنایا جائے گا: وزیراعظم عمران خان

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں انٹرنیٹ کی وسیع اور بہتر کوریج کو یقینی بنانے اور ٹیلی کام شعبے سے متعلقہ امور پر غور کرنے کے لئے منگل کو اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق اجلاس میں ملک میں انٹرنیٹ کی وسیع اور بہتر کوریج کو یقینی بنانے اور ٹیلی کام سیکٹر کے حوالے سے متعلقہ ایشوزکے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ طالب علموں تک انٹرنیٹ کی آسان رسائی اور سستے پیکیج کی فراہمی کے حوالے سے بھی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملک کے پس ماندہ علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ کی کوریج کو یقینی بنانے کے حوالے سے یونیورسل سروس فنڈ (یو ایس ایف) کے مختلف منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وزیرِ اعظم نے تعلیم کے فروغ کے حوالے سے ٹیلی سکولنگ اور انٹرنیٹ کے ذریعے تعلیم کی فراہمی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لئے ضروری ہے کہ انہیں تعلیم کے حصول میں آسانیاں فراہم کی جائیں۔

وزیرِ اعظم نے موبائل اور انٹرنیٹ کوریج کو وسعت دینے خصوصاً دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں کوریج بڑھانے کے حوالے سے یو ایس ایف کے مختلف اقدامات کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ تعلیم جیسے ترجیحاتی شعبے کو یو ایس ایف کے دائرہ کار میں شامل کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کو تیز کیا جائے۔ نوجوانوں تک انٹرنیٹ کی آسان رسائی، سستے پیکیجز کی فراہمی اور ٹیلی کام سیکٹر سے متعلقہ ایشوز کے حل کے لئے وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ ان معاملات کو اقتصادی رابطہ کمیٹی میں زیر غور لایا جائے اور آئندہ دو ہفتوں میں اس حوالے سے فیصلے کیے جائیں



متعللقہ خبریں