وزیراعظم عمران خان کا صحت کی جدیدسہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے پرزور

اسلام آباد میں پنجاب کے شعبہ صحت کو بہتربنانے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے نئے قائم کئے گئے مراکزصحت کوجدیدخطوط پراستوار کرنے اور انہیں منظم اندازمیں چلانے پرخصوصی توجہ دینے کی ضرورت پربھی زوردیا

1460252
وزیراعظم عمران خان  کا صحت کی جدیدسہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے پرزور

وزیراعظم عمران خان نے موجودہ مراکزصحت میں بہترسہولتوں اور انتظامات کے ساتھ صحت کی جدیدسہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے پرزوردیاہے۔
اسلام آباد میں پنجاب کے شعبہ صحت کو بہتربنانے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے نئے قائم کئے گئے مراکزصحت کوجدیدخطوط پراستوار کرنے اور انہیں منظم اندازمیں چلانے پرخصوصی توجہ دینے کی ضرورت پربھی زوردیا۔
وزیراعظم کوصوبہ پنجاب کے شعبہ صحت کی بہتری اوراسے جدیدخطوط پراستوارکرنے خاص طورپر وفاقی حکومت کے معاون منصوبوں اورعوام کے لئے اُن کے فوائدپرپیشرفت سے متعلق تفصیل سے بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم کوگوجرانوالہ ،لاہور،بہاولنگر،بہاولپور،لیہ، راجن پور، اٹک، میانوالی اورچکوال جیسے شہروں میں صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی سے متعلق آگاہ کیاگیا جہاں اَسی سے نوے ارب روپے کی لاگت سے زچہ بچہ ہسپتال اورنرسنگ سنٹرزسمیت جدیدمراکزصحت قائم کئے جارہے ہیں۔
وفاقی حکومت کی طرف سے مشینری کی درآمدپررعایت، ہسپتالوں اورتعلیمی اداروں کے لئے متروکہ املاک کی مناسب قیمتوں پرفراہمی کاحوالہ دیتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ صحت کے شعبے میں نجی شعبے کی شراکت داری کی حوصلہ افزائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

 



متعللقہ خبریں