پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پردہشتگردانہ حملہ ناکام ،تمام چاروں دہشتگردہلاک کردیئے گئے

تفصیلات کے مطابق آج صبح چار دہشت گردوں نے جدید ہتھیار اوردستی بم استعمال کرتے ہوئے پاکستان سٹاک ایکسچینج کی عمارت کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے یہ کوشش ناکام بنادی

1445198
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پردہشتگردانہ حملہ ناکام ،تمام چاروں دہشتگردہلاک کردیئے گئے

کراچی میں سکیورٹی فورسز نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردانہ حملہ ناکام بناتے ہوئے تمام چاروں دہشت گردوں کوہلاک کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح چار دہشت گردوں نے جدید ہتھیار اوردستی بم استعمال کرتے ہوئے پاکستان سٹاک ایکسچینج کی عمارت کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے یہ کوشش ناکام بنادی۔
تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔
پولیس اور رینجرز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔

پولیس کے مطابق پیر کی صبح 10 بجے کے قریب 4 دہشتگردوں نے پہلے اسٹاک ایکسچینج کے گیٹ پر دستی بم حملہ کیا اور پھر اندھا دھند فائرنگ کی۔

ڈی آئی جی ساوتھ کا کہناہے کہ دہشت گرد جس گاڑی میں آئے تھے اسے بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے، پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 افراد بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دہشت گروں کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر جدید اسلحہ اور دستی بموں سے حملہ کیا تھا۔

ایس ایس پی سٹی مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے پولیس اہلکار اور 4 سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوئے ہیں ، جبکہ سول اسپتال میں 7 زخمیوں کو منتقل کیا گیا ہے۔

مقدس حیدر نے بتایا کہ فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے جسے اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔



متعللقہ خبریں