پاکستان: کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی

نئے مریضوں کے ساتھ ملک میں مریضوں کی کُل تعداد 2 لاکھ 2 ہزار 955 ہو گئی

1444786
پاکستان: کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد جاری ہے۔

 ملک میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 25 ہزار 13 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4 ہزار 72 کے نتائج مثبت نکلے ہیں۔

نئے مریضوں کے ساتھ مریضوں کی کُل تعداد 2 لاکھ 2 ہزار 955 ہو گئی ہے۔

اسی دورانیے میں مزید83 افراد کے جانی نقصان سے اموات کی کُل تعداد 4 ہزار 118 ہو گئی ہے۔

ملک میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 92 ہزار 624 ہے۔

علاقائی سطح پر کیسز کی تعداد کا گراف کچھ اس طرح ہے:

سندھ میں مریضوں کی تعداد 78 ہزار 267

پنجاب 74 ہزار 202

خیبر پختونخوا 25 ہزار 380

بلوچستان 10 ہزار 261

اسلام آباد 12 ہزار 395

گلگت بلتستان ایک ہزار 423 اور آزاد کشمیر میں مریضوں کی تعداد ایک ہزار 27 ہے۔



متعللقہ خبریں