پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات میں تیزی، مزید 136 مریض دم توڑگئے

پنجاب میں61ہزار678،سندھ میں62ہزار269، خیبرپختونخوا میں20ہزار182، بلوچستان میں8ہزار998، اسلام آباد میں9ہزار941، گلگت بلتستان میں ایک ہزار225 اور آزادکشمیر میں769مریض ہیں

1439120
پاکستان  میں کورونا وائرس سے اموات میں تیزی، مزید 136 مریض دم توڑگئے

پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار 62 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 136 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افرادکی مجموعی تعداد ایک لاکھ پینسٹھ ہزار باسٹھ ہوگئی ہے ۔

پنجاب میں61ہزار678،سندھ میں62ہزار269، خیبرپختونخوا میں20ہزار182، بلوچستان میں8ہزار998، اسلام آباد میں9ہزار941، گلگت بلتستان میں ایک ہزار225 اور آزادکشمیر میں769مریض ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران136اموات کے بعداس وباء سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 3ہزار229ہو گئی ہے جبکہ اس دوران وائرس کے28ہزار824 ٹیسٹ کئے گئے۔

این سی اوسی کے مطابق کورونا کیسزتین ہفتے تک مسلسل بڑھنے کے بعد مسلسل پانچ دنوں سے کیسزکی تعداد میں کمی آئی ہے تاہم پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 4944 کورونا پازیٹوکیسزریکارڈ کیے گئے ہیں۔

این سی اوسی کے مطابق ملک میں کورونا مریضوں کیلئے مزید 103 وینٹی لیٹرزفراہم کیے گئے ہیں جس کے بعد کل تعداد 1503 ہوگئی جب کہ جولائی کے آخر تک ملک میں مزید 1500 وینٹی لیٹرفراہم کردیئے جائیں گے۔ ملک بھرمیں مزید 2150 آکسیجن بیڈز کی فراہمی کیلئے کام جنگی بنیادوں پرجاری ہے۔ این سی اوسی کے مطابق جولائی کے وسط تک ملک میں کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت ایک لاکھ یومیہ تک لے جائی جائیگی۔

 اب تک کورونا وائرس کے 61ہزار383مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں