پاکستان اور چین کوادویات کےشعبہ بالخصوص متعدی امراض کےخلاف تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے: صدر عارف علوی

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ایوان صدر میں میجر جنرل ڈاکٹر فیہ ژو کی سربراہی میں چین کی پیپلزلبریشن آرمی (پی ایل اے) کے طبی ماہرین کے 10 رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

1429192
پاکستان اور چین کوادویات کےشعبہ بالخصوص متعدی امراض کےخلاف تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے: صدر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا جیسے وبائی امراض سے مؤثر انداز میں نمٹنے کیلئے علاقائی اور عالمی سطح پر مربوط کوششوں کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان ادویات کے شعبہ بالخصوص متعدی امراض کے خلاف تعاون بڑھانا ناگزیر ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ایوان صدر میں میجر جنرل ڈاکٹر فیہ ژو کی سربراہی میں چین کی پیپلزلبریشن آرمی (پی ایل اے) کے طبی ماہرین کے 10 رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اور چین کو ادویات کے شعبہ بالخصوص متعدی امراض کے خلاف تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کورونا جیسے وبائی امراض سے مؤثر انداز میں نمٹنے کیلئے علاقائی اور عالمی سطح پر مربوط کوششوں کی ضرورت پر زوردیا۔ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی مدد کیلئے چین کی شراکت داری کی تعریف کرتے ہوئے صدر نے چین کے عوام اور قیادت سے پاکستان کےطبی ماہرین کی مدد کیلئے عطیات اور میڈیکل ٹیم بھیجنے پر اظہار تشکر کیا۔

 صدر مملکت نے کہا کہ وہ چینی قیادت کی جانب سے کورونا وائرس پر کامیابی سے قابو پانے کیلئے کی جانے والی کوششوں سے بے حد متاثر ہوئے ہیں، یہ کامیابی چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی کیانگ کا کریڈٹ ہے۔ انہوں نے ذاتی طور پرووہان کا دورہ کیا اور کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے وسیع پیمانے پر کوششوں کی نگرانی کی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے امید ظاہر کی کہ چین کی میڈیکل ٹیم کے دورہ پاکستان سے دونوں سدا بہار دوست ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

ملاقات کے دوران صدر مملکت کو میجر جنرل ڈاکٹر فیہ ژو کی قیادت میںچین کے طبی ماہرین کی جانب سے کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی کے بارے میں جامع پریزنٹیشن دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ چین کی طبی ٹیم نے مقامی طبی سہولیات کا دورہ کیا اور پاکستان کے ماہرین صحت کو کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق اپنے تجربات اور مہارتوںسے آگاہ کیاہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ چین کی طبی ماہرین کی ٹیم اپریل 2020ء کے آخری ہفتہ سے پاکستان میں ہے۔ اس طبی ٹیم نے کورونا سے متعلق اپنے تجربات سے پاکستان کے طبی ماہرین کو آگاہ کیاہے۔ یہ ٹیم سانس اور متعدی بیماریوں کے ساتھ ساتھ وبائی امراض کی روک تھام کے امور دیکھتی ہے



متعللقہ خبریں