وفاقی کابینہ کی سینٹائزرزاوردیگر اشیاء سمیت مقامی طورپرتیارکردہ ذاتی حفاظتی آلات کی برآمدزت کی اجازت

کابینہ نےیہ منظوری منگل ک روز اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کے زیرِصدارت ایک اجلاس میں دی ۔وفاقی کابینہ نےکورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کی غرض سےحکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس اوپیز پر سختی سےعملدرآمد کے لیے عوام میں آگاہی پیدا کرنے پر بھی زور دیا

1428462
وفاقی کابینہ کی سینٹائزرزاوردیگر اشیاء سمیت مقامی طورپرتیارکردہ ذاتی حفاظتی آلات کی برآمدزت کی اجازت

وفاقی کابینہ نے سینٹائزرز اور دیگر اشیاء سمیت مقامی طور پر تیار کئے گئے ذاتی حفاظتی آلات کی برآمد کی منظوری دے دی ہے۔ 

کابینہ نے یہ منظوری منگل کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کے زیرِ صدارت ایک اجلاس میں دی ۔
وفاقی کابینہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کی غرض سے حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کے لیے عوام میں آگاہی پیدا کرنے پر بھی زور دیا ۔
کابینہ نے کورونا ٹیسٹ کی لیبارٹریوں کی تعداد دو سے بڑھا کر سو کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا ، کابینہ کو بتایا گیا کہ ٹیسٹوں کی صلاحیت کو بتیس ہزار یومیہ تک بڑھایا گیا ہے۔ جو ابتدا میں صرف چار سو ٹیسٹ یومیہ تک تھی۔



متعللقہ خبریں