پاکستان، کورونا کے یومیہ کیسسز 4 ہزار کے قریب پہنچ گئے

ایک دن میں نئے 3ہزار 938 نئے مصدقہ کیسسز کی تشخیص نے خدشات میں اضافہ کر دیا

1427813
پاکستان، کورونا کے یومیہ کیسسز 4 ہزار کے قریب پہنچ گئے

پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ایک دن میں ابتک کے سب سے زیادہ  کیسسز سامنے آئے۔

ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 76 ہزار 398 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 78 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد ایک ہزار 621 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 ہزار 548 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 5 لاکھ 77 ہزار 94 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 ہزار 938 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 76 ہزار 398 تک جا پہنچی جن میں سے 27 ہزار 110 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کے پنجاب میں 27 ہزار 850 ، سندھ میں 29 ہزار 647، خیبرپختون خوا میں 10 ہزار485، بلوچستان میں 4 ہزار 515، اسلام آباد میں 2 ہزار 893، گلگت بلتستان 738 اور آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 271 ہوگئی۔

 



متعللقہ خبریں