پاکستان، لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کورونا کیسسز کی تعداد میں سرعت سے اضافہ

ایک روز میں کورونا سے مزید 78 افراد زندگی کی بازی ہارگئے جو کہ  ایک نیا ریکارڈ ہے

1426185
پاکستان، لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کورونا کیسسز کی تعداد میں سرعت سے اضافہ

پاکستان میں کورونا  کورونا کیسز اور اموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور ایک روز میں کورونا سے مزید 78 افراد زندگی کی بازی ہارگئے جو کہ  ایک نیا ریکارڈ ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 12 ہزار 20 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد  مجموعی طور پر پانچ لاکھ 32 ہزار 37 ٹیسٹ  کیے گئے ہیں۔

ایک دن میں کورونا کے مزید 2 ہزار 429 کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد ملک میں کورونا کے مجموعی مصدقہ مریضوں کی تعداد 66 ہزار 457 ہوگئی ہے جن میں سے 24 ہزار 131 مریض روبہ  صحت  بھی ہوئے۔

ملک میں اب تک کورونا وبا سے ایک ہزار 395 اموات ہو چکی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں