کورونا وائرس سے پاکستان میں48091 افراد متاثر، 1017 جاں بحق

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں بتیس افراد کورونا وائرس کے باعث دم توڑ گئے ہیں جب کہ دو ہزار ایک سو ترانوے نئے کیسز رپورٹ ہوئے

1421033
کورونا وائرس سے پاکستان میں48091 افراد متاثر، 1017 جاں بحق

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس سے 32 افراد کی اموات کے بعد ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 1 ہزار 17 تک جا پہنچی، ملک میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 48 ہزار 91 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز ایک لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ اور جون میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آسکتے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں بتیس افراد کورونا وائرس کے باعث دم توڑ گئے ہیں جب کہ دو ہزار ایک سو ترانوے نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق اب تک پنجاب میں سترہ ہزار تین سو بیاسی، سندھ میں اٹھارہ ہزارنوسوچونسٹھ،خیبرپختونخوامیں چھ ہزارآٹھ سو پندرہ،بلوچستان میں دوہزارنو سو ارسٹھ ، اسلام آباد میں ایک ہزاردو سوپینتیس ،گلگت بلتستان میں پانچ سواناسی اورآزادکشمیرمیں ایک سواڑتالیس افرادمیں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔وائرس سے اب تک چودہ ہزارایک سوپچپن مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں بتیس اموات کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعدادایک ہزار سترہ ہوگئی ہے۔

ملک بھر میں اب تک کرونا کے 14 ہزار 155 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 15 ہزار 346 کرونا ٹیسٹ کے گئے جبکہ مجموعی طور پر اب تک 4 لاکھ 29 ہزار 600 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں