پاکستان: کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 639 ہو گئی

پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 639 اور مریضوں کی تعداد 29 ہزار 465 ہو گئی

1414266
پاکستان: کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 639 ہو گئی

پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 639 اور مریضوں کی تعداد 29 ہزار 465 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری کئے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 991 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی اور 21 اموات واقع ہوئی ہیں۔

ملک میں وائرس کے صحتیاب مریضوں کی تعداد 8 ہزار 23 ہے۔

سندھ میں اموات کی تعداد 180 مریضوں کی تعداد 10 ہزار 771، پنجاب میں اموات192 مریضوں کی تعداد 11 ہزار 93، خیبر پختون خوا میں اموات 234 اور مریضوں کی تعداد 4 ہزار 509، بلوچستان میں اموات 24 اور مریضوں کی تعداد ایک ہزار 935، اسلام آباد میں اموات 5 اور مریضوں کی تعداد 641، گلگت بلتستان میں اموات 4 اور مریضوں کی تعداد 430 اور آزاد کشمیر میں مریضوں کی تعداد 86 ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 155 کورونا مریضوں کی حالت نازک ہے۔



متعللقہ خبریں