پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مصدقہ مریضوں کی تعداد14ہزار885ہوگئی ہے

نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹرکے مطابق پنجاب میں پانچ ہزار827، سندھ میں5ہزار291، خیبرپختونخوا میں دو ہزار160، بلوچستان میں 915، گلگت بلتستان میں330، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 297اور آزاد کشمیر میں 65افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

1407410
پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مصدقہ مریضوں کی تعداد14ہزار885ہوگئی ہے

پاکستان  میں کورونا وائرس سے متاثرہ مصدقہ مریضوں کی تعداد14ہزار885ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹرکے مطابق پنجاب میں پانچ ہزار827، سندھ میں5ہزار291، خیبرپختونخوا میں دو ہزار160، بلوچستان میں 915، گلگت بلتستان میں330، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 297اور آزاد کشمیر میں 65افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔کورونا وائرس سے اب تک3ہزار425مریض صحت یاب جبکہ جاں بحق افرادکی تعداد327 ہوگئی ہے.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز تیز رفتاری کے ساتھ بڑھ رہے ہیں، چند دن قبل عالمی ادارہ صحت نے بھی خبردار کر دیا تھا کہ مؤثر اقدامات نہ ہوئے تو جولائی کے وسط تک پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ ہو سکتی ہے۔ سنگاپور یونی ورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ ڈیزائن نے پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا پر 8 جون تک 97 فی صد قابو پانے کی پیش گوئی کی ہے، جب کہ یکم ستمبر تک وبا پر 100 فی صد قابو پا لیا جائے گا۔

پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 5,827 ہو گئی، سندھ میں 5,291 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 2,160، اسلام آباد میں 297 ہو گئی، بلوچستان میں 915، گلگت بلتستان میں 330 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے (گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صرف 10 کیسز)، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 65 (کوئی نیا کیس نہیں) ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 8 ہزار 530 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 1 لاکھ 65 ہزار 911 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں