عاشق اعوان کی چھٹی،شبلی فراز وفاقی وزیراطلاعات ونشریات اورعاصم سلیم باجوہ معاون خصوصی اطلاعات تعینات

وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ردو بدل کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس اعوان کو ان کے عہدے سے ہٹادیا ہے۔ تمام تعیناتیوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے

1406211
عاشق اعوان کی چھٹی،شبلی فراز وفاقی وزیراطلاعات ونشریات اورعاصم سلیم باجوہ معاون خصوصی اطلاعات تعینات

 

وفاقی حکومت کی جانب سے سینیٹرشبلی فراز کو وزیراطلاعات ونشریات تعینات اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ معاون خصوصی اطلاعات تعینات کر دیا گیا ہےجبکہ فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔تمام تعیناتیوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے۔

وزیراعظم عمران  خان نے کابینہ میں ردو بدل کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس اعوان کو ان کے عہدے سے ہٹادیا ہے۔ 

واضح رہے کہ شبلی فراز اس وقت سینیٹ میں قائد اعوان ہیں جبکہ لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی ہیں۔ 

 وزیر اعظم عمران خان نے سینیٹر شبلی فراز کو اگست 2018 میںسینٹ میں  قائد اعوان   مقرر کیا تھا ۔

شبلی فراز 2015 میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوئے  تھے،

شبلی فراز ایوان بالا میں قائمہ کمیٹی برائے ٹیکسٹائل اور تجارت اور قائمہ کمیٹی برائے گردشی قرضہ کے چیئرمین کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔

شبلی فراز پاکستان کے معروف شاعر فراز احمد فراز کے صاحبزادے ہیں۔

یہاں یہ بات قابل الذکر ہے کہ میجر جنرل آصف غور سے قبل عاصم سلیم باجوہ ہی انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل تھے۔

اسی بنا پر لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو میڈیا امور دیکھنے کا خاصہ تجربہ ہے۔ 

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں اطلاعت کی وزارت میں یہ تیسری مرتبہ تبدیلی کی گئی ہے۔ 



متعللقہ خبریں