کوروناوائرس سے پاکستان میں اموات 96 ہوگئیں، متاثرہ افراد کی تعداد 5716 تک پہنچ گئی

ملک بھر میں اب تک 69 ہزار 928 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3157 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 1378 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 46 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے

1397748
کوروناوائرس سے پاکستان میں اموات 96 ہوگئیں، متاثرہ افراد کی تعداد 5716 تک پہنچ گئی

پاکستان میں ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 ہزار 716 تک پہنچ گئی جبکہ مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 96 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے1378مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں میں 53 فیصد مقامی ہیں جب کہ 47 فیصد بیرون ملک سے آئے۔

ملک بھر میں اب تک 69 ہزار 928 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3157 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 1378 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 46 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 پاکستان میں کورونا سے مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 96 ہوگئی۔ سندھ میں 31، پنجاب میں 24، خیبر پختونخوا میں 35، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 2 اور اسلام آباد میں ایک مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

صوبہ پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں کورونا کے 2826 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان کے 698 اسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے اور اسپتالوں میں 11508 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔

پنجاب میں 216 علاقوں کو ہاٹ اسپاٹ ایریاز قرار دے کر سیل کر دیا گیا ہے جب کہ لاہور کے 12 علاقے بھی سیل کر دیئے گئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم سے کم کرنے کے لیے جزوی لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ ملک میں عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ہے اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔



متعللقہ خبریں