پاک فوج کا تربیتی مشاق طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کے مطابق میجر عمر انسٹرکٹر اور لیفٹیننٹ فیضان زیر تربیت پائلٹ تھے۔ مشاق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اس دوران یہ ناخوش گوار واقعہ پیش آیا

1397025
پاک فوج کا تربیتی مشاق طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کا تربیتی طیارہ گجرات کے گاؤں چوپالا میں گر کر تباہ ہوا، طیارے میں 2 پائلٹ انسٹرکٹر میجر عمر اور لیفٹیننٹ فیضان سوار تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کے مطابق میجر عمر انسٹرکٹر اور لیفٹیننٹ فیضان زیر تربیت پائلٹ تھے۔

مشاق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اس دوران یہ ناخوش گوار واقعہ پیش آیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عمر گجرات اور لیفٹیننٹ فیضان کا تعلق کلرکہار سے تھا۔

واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں

یاد رہے گذشتہ ماہ اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے قریب یوم پاکستان کی ریہرسل کے دوران پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ایف – 16 گر کر تباہ ہوگیا تھا ، طیارہ حادثے میں ونگ کمانڈرنعمان اکرم شہید ہوئے تھے۔

اس سے قبل 7 جنوری کو پاک فضائیہ کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا اور حادثے کے نتیجے میں طیارے ایف ٹی سیون میں سوار دونوں پائلٹ شہید ہوگئے تھے، جن کے نام اسکواڈرن لیڈر حارث بن خالد اور فلائنگ آفیسر عبادالرحمان تھا۔



متعللقہ خبریں