پاکستان، کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں بدستور اضافہ جاری

پنجاب کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد  کے اعتبار سے پہلا صوبہ بن گیا

1386665
پاکستان، کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں بدستور اضافہ جاری

پاکستان  بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1408اور  ہلاکتوں کی تعداد 11 تک بڑھ گئی ہے۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے 457 ، پنجاب میں 490، بلوچستان میں 133، خیبر پختونخوا میں 180، گلگت بلتستان میں 107، اسلام آباد میں 39 اور آزاد کشمیر میں 2 مریض ہیں۔

7 افراد کی حالت تشویشناک ہے اور 23 صحتیاب ہوچکے ہیں۔

 پنجاب کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد  کے اعتبار سے پہلا صوبہ بن گیا ہے۔

پنجاب میں 490، سندھ میں 457، خیبر پختونخوا میں 180، بلوچستان میں 133، گلگت بلتستان میں 107، اسلام آباد میں 39 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید سختی کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صبح 8 سے شام 5 بجے تک صوبے بھر میں دکانیں بند کرانے کی ہدایت کردی ہے

گزشتہ روز لندن کے ایک نیوز چینل نے وزیراعظم عمران خان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر نشر کی تھی تاہم سینیٹر فیصل جاوید نے وزیراعظم کا کورونا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آنے کی غیر ملکی ٹی وی چینل کی خبر تردید کردی ہے۔

 



متعللقہ خبریں