عمران خان، ملک میں آٹے اور چینی کا بحران مصنوعی تھا

حکومت پر حملہ کرنے سے پہلے خبر کے مصدقہ ہونے کا  خاص خیال رکھا جائے

1373874
عمران خان، ملک میں آٹے اور چینی کا بحران مصنوعی تھا

وزیر اعظم عمران خان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے  کہ آٹا چینی بحران کے قصورواروں کو  نہیں چھوڑا جائیگا چاہے وہ کتنے ہی طاقتور کیوں نہ ہوں۔

عمران خان سے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ارکان  نے ملاقات کی۔ اس موقع پر  انہوں نے بتایا کہ ہر  روز کسی نئے بحران  کی خبریں سامنے آتی ہیں۔ اپوزیشن کچھ نہ کرے تو اپنا ہی کوئی وزیر ایسا بیان دے دیتا ہے کہ اس کو  سنبھالنا مشکل ہو جاتا ہے، ایسے بھی وزیر ہیں جو دفتر سے زیادہ اسلام آباد کی کوہسار مارکیٹ میں بیٹھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  سوشل میڈیا پر مثبت تنقید بالکل ہونی چاہیے لیکن حکومت پر حملہ کرنے سے پہلے خبر کے مصدقہ ہونے کا  خاص خیال رکھا جائے۔ حکومت کے خلاف جان بوجھ کر جھوٹی خبریں پھیلائی جاتی ہیں، اکثر ہمارے اپنے لوگ ہی میڈیا کی جھوٹی خبروں  اور پراپیگنڈے  سے متاثر ہو جاتے ہیں۔

وزیر اعظم نے بتایا  کہ  میں ہمہ  وقت بحران کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہتا ہوں، ‏آٹا چینی بحران پر تحقیقاتی رپورٹ سامنے لائی جائے گی،  جو بھی اس میں قصور وار نکلا اس کو اس کا خمیازہ بھگتنا ہی پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مایوسی کفر ہے اچھا وقت جلد آئے گا۔



متعللقہ خبریں