مہنگائی ہماری غلطیوں کی وجہ سے اس قدر بڑھ گئی ہے: عمران خان

جو قدرتی وسائل ہمارے پاس ہیں ان کو دیکھا جائے تو پاکستان میں مہنگائی نہیں ہونی چاہیے۔ لیکن ملک میں مہنگائی کا یہ عالم ہے کہ کبھی سبزیاں مہنگی ہو جاتی ہیں تو کبھی آٹا: وزیر اعظم عمران خان

1364665
مہنگائی ہماری غلطیوں کی وجہ سے اس قدر بڑھ گئی ہے: عمران خان

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی ہماری غلطیوں کی وجہ سے اس قدر بڑھ گئی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے شجرکاری مہم  کی تقریب  کے افتتاحی خطاب میں کہا ہے کہ شجرکاری ہمارے مستقبل کے لئے بہت اہمیت رکھتی ہے۔بچوں اور نوجوانوں میں اس کا شعور اجاگر کرنے کے لئے اس مضمون کو تعلیمی نصاب میں شامل کیا جائے۔

انہوں نے کہا ہےکہ اللہ نے پاکستان کو چار موسم دئیے ہیں لیکن ہم اس سے کوئی فائدہ نہیں اٹھا رہے۔ جو جنگل انگریز چھوڑ کر گئے تھے وہ ہم نے تباہ کر دئیے ہیں۔ اگر ہم جنگلات کو اسی طرح تباہ کرتے رہے تو موسمیاتی تبدیلیاں ہمارے مستقبل کو تباہ کر دیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر قسم کا پھل اُگ سکتا ہے ۔ جو قدرتی وسائل ہمارے پاس ہیں ان کو دیکھا جائے تو پاکستان میں مہنگائی نہیں ہونی چاہیے۔ لیکن ملک میں مہنگائی کا یہ عالم ہے کہ کبھی سبزیاں مہنگی ہو جاتی ہیں تو کبھی آٹا۔

عمران خان نے کہا ہے کہ اگر دریا کے پانی کا درست استعمال کیا جائے تو پاکستان پوری دنیا کو اناج دے سکتا ہے۔

انہوں نے کہا ہےکہ جنگلات پر قبضہ کرنے والوں کو مجرم گردانا جائے ۔ ان کے لئے 5 لاکھ جرمانہ کافی نہیں بلکہ انہیں جیلوں میں بند کیا جائے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسپین کا موسم بھی پاکستان جیسا ہے وہاں جو باغات مسلمانوں نے لگائے وہ آج بھی آباد ہیں۔ آپ بھی اپنے جنگلات کی حفاظت کریں انہیں آباد کریں یہ جنگلات آپ کے لئے ذریعہ آمدن بنیں گے۔



متعللقہ خبریں