ترکی: صدر ایردوان پاکستان پہنچ گئے، وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے پُرتپاک استقبال

صدر رجب طیب ایردوان ترکی۔پاکستان اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کے چھٹے اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان کے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں

1358798
ترکی: صدر ایردوان پاکستان پہنچ گئے، وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے پُرتپاک استقبال

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان ترکی۔پاکستان اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کے چھٹے اجلاس میں شرکت کے لئے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ  گئے ہیں۔

صدر ایردوان خصوصی طیارے"TUR " کے ذریعے مقامی وقت کے مطابق 10 بجے روانہ ہوئے، اسلام آباد پہنچنے پر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے سرکاری تقریب کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔

دورے میں ان کی اہلیہ امینہ ایردوان، وزیر خارجہ میولود چاوش اولو، وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز، وزیر خزانہ بیرات آلبائراک، وزیر تجارت رخسار پیک جان، وزیر مواصلات و انفراسٹرکچر مہمت جاہِد طورخان، وزیر مواصلات فخر الدین آلتن اور صدارتی ترجمان ابراہیم قالن  بھی صدر رجب طیب ایردوان کے ہمراہ ہیں۔

صدارتی دفتر کے محکمہ مواصلات کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ترکی۔پاکستان اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کا اجلاس صدر رجب طیب ایردوان اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت اور متعلقہ وزراء کی شرکت سے اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔

اجلاس میں ترکی اور پاکستان کے باہمی تعلقات کا تمام پہلووں سے جائزہ لیا جائے گا اور باہمی تعاون کے فروغ کے لئے اٹھائے جاسکنے والے اقدامات پر بات چیت کی جائے گی۔

صدارتی محکمہ مواصلات کے بیان کے مطابق اجلاس میں متعدد سمجھوتوں پر بھی دستخط کئے جائیں گے علاوہ ازیں اجلاس   کے دائرہ کار میں ترکی۔پاکستان ٹریڈ فورم  کا اجلاس بھی ہو گا۔

صدر ایردوان پاکستان کے صدر عارف علوی کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔

مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی  و بین الاقوامی حالات  کے بارے میں تبادلہ خیالات متوقع ہے۔

صدر ایردوان اپنے دو روزہ سرکاری دورے میں پاکستان کی قومی اسمبلی اور سینٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔



متعللقہ خبریں