ملک میں معاشی حالات مشکلات سے دو چار ہیں، وفاقی وزیر

معیشت کی بحالی اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے  ہماری پالیسیاں صحیح راہ پر آگے بڑھ رہی ہیں

1357833
ملک میں معاشی حالات مشکلات سے دو چار ہیں، وفاقی وزیر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی  وخصوی اقدامات  اسد عمر نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے  کہ ملک میں موجودہ صورتحال مشکل ہے لیکن معیشت کی بحالی اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات  صحیح راہ پر گامزن ہیں۔

اسدعمر نےواضح کیا کہ موجودہ صورتحال سے اور کام سے مطمئن ہونا دو  الگ باتیں ہیں، موجودہ صورتحال مشکل ہے لیکن معیشت کی بحالی اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے  ہماری پالیسیاں صحیح راہ پر آگے بڑھ رہی ہیں ، انشاء اللہ حالات بہتر ہوں گے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں  بتایا کہ  شبرشیدی کے حکومت سے نالاں ہونے کے حوالے سے میرے پاس معلومات نہیں، میری اطلاعات کے مطابق چیئرمین ایف بی آرشبر زیدی بیمار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت میں جھوٹی خبریں گردش کرتی رہتی ہیں، حفیظ شیخ ہی مشیر خزانہ کے طور پر اپنا کام جاری رکھیں گے۔

 



متعللقہ خبریں